Showing posts with label Ary news live news duny news geonews etc. Show all posts
Showing posts with label Ary news live news duny news geonews etc. Show all posts

  عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہونے پر پاکستان میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت 84.50 ڈالر فی بیرل ...

 

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہونے پر پاکستان میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت 84.50 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر83 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈیزل کی قیمت 97 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 95.85 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے



سلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 13 جنوری 2024ء) پاکستان میں 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق ملک میں انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہونے اور عالمی منڈی میں خام تیل قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 9 سے 10 روپے کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ملک میں پیٹرول کی خریداری پر پریمیئم بھی کم ہوا ہے۔

عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت 84.50 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر83 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈیزل کی قیمت 97 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 95.85 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہونے پر پاکستان میں پیٹرول کم ازکم 9 روپے فی لیٹر، ڈیزل 2 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی تقریباً 2 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

دوسری جانب نیوزایجنسی کے مطابق بحیرہ احمد میں امریکا اور برطانیہ کی طرف سے یمن کی حوثی ملیشیا کے خلاف جوابی کارروائیوں سے عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ چار فیصد سے زائد بڑھ گئے۔ کارپوریٹ ارننگ سیزن کی ابتدا کے دنوں میں عالمی سطح پر تیل کے ذخائر ملی جلی کیفیت کا شکار۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ماہ کے دوران بحیرہ احمد میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے مال بردار جہازوں پر حملے تیز کیے۔

راکٹ اور میزائلوں سے کیے جانے والے حملوں کے نتیجے میں تجارتی جہاز رانی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اسرائیل اور بھارت کے جہازوں کو بھی نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ خطے کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر متعدد آئل کمپنیز نے اپنے تیل بردار جہازوں کا روٹ بدل دیا ہے۔ برٹش پٹرولیم بھی اب افریقا کی بندر گاہوں سے تیل کی ترسیل جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایس ای بی بینک کے چیف اکنامسٹ جارن شیلڈراپ کا کہنا تھا کہ بحیرہ احمر میں حملوں اور جوابی کارروائیوں کے تیل ہونے سے تیل کی عالمی منڈی کا متاثر ہونا فطری امر ہے۔ صورتِ حال غیر یقینی ہے۔ امریکا نے ہم خیال ممالک کے ساتھ مل کر ایک فوج بھی تیار کی ہے جو حوثیوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کے متاثر ہونے سے دنیا بھر میں تیل کی ترسیل کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ 

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

ا لیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کا انتخابی نشان "بلا" پی ٹی آئی نظریاتی کو الاٹ کر دیا ای سی پی کی جانب سے 145 سیاسی جماعتوں اور 177 ...

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کا انتخابی نشان "بلا" پی ٹی آئی نظریاتی کو الاٹ کر دیا

ای سی پی کی جانب سے 145 سیاسی جماعتوں اور 177 آزاد امیدواروں کے انتخابی نشانات کی فہرست ریٹرننگ افسران کو بھجوا دی


سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جنوری2024ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کا انتخابی نشان "بلا" پی ٹی آئی نظریاتی کو الاٹ کر دیا، ای سی پی کی جانب سے 145 سیاسی جماعتوں اور 177 آزاد امیدواروں کے انتخابی نشانات کی فہرست ریٹرننگ افسران کو بھجوا دی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو شیڈول ملک کے عام انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے 8فروری کو شیڈول عام انتخابات 2024کیلئے امیدواروں کے انتخابی نشانات آر اوز کو بھجوا دئیے ۔ ریٹرنگ آفیسرز الیکشن کمیشن کی طرف سے دئیے جانے والے انتخابی نشان 13جنوری کو الاٹ کریں گے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کو شیر ، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کو تیر، استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب اور پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کو بلے باز کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کو پگڑی اور پاکستان مسلم لیگ جناح کو سائیکل، پاکستان پیپلزپارٹی کو تلوار اور ایم کیو ایم کو موم بتی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو پتنگ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ اسی طرح جمعیت علمائے اسلام پاکستان کو کتاب، بلوچستان نیشنل پارٹی کو کلہاڑی، جماعت اسلامی پاکستان کو ترازو، تحریک لبیک پاکستان کو کرین اور پاکستان عوامی پارٹی 

کو انسانی آنکھ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

جبکہ آزاد امیدواروں کیلئے 177 انتخابی نشان بھی مختص کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف کو بلا کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے منگل کے روز ہوئی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے کیس کا فیصلہ بدھ کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ سپریم کورٹ نے بھی تحریک انصاف کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کا کیس بدھ 10 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰٰی کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل بینچ پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرے گا ۔

عمران خان کا سانحہ 9 مئی کے 12کیسز میں 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا تمام تھانوں کی تفتیشی ٹیمیں ایک ساتھ اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش کر...

عمران خان کا سانحہ 9 مئی کے 12کیسز میں 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا

تمام تھانوں کی تفتیشی ٹیمیں ایک ساتھ اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش کرسکیں گی، انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ سنایا

 


اولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 09 جنوری 2024ء) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا سانحہ 9 مئی کے 12 کیسز میں 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ میڈیا کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے فیصلہ سنا دیا ہے، عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سانحہ 9 مئی کے 12کیسز میں 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے ، پولیس نے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، وکلاء صفائی کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی گئی تھی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی واقعات کے 12 مقدمات درج ہیں۔ جن کی تفتیش کیلئے عدالت نے جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے، تمام تھانوں کی تفتیشی ٹیمیں ایک ساتھ اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش کرسکیں گی۔

بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نہیں لے جایا جاسکے گا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی نے 11جنوری کو مکمل تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مقدمے کی مزید سماعت 11جنوری کو صبح 10 بجے دوبارہ اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ واضح رہے اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ ریفرنسز میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ ریفرنسز میں ضما نت کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔

توشہ خانہ ریفرنس میں سماعت 11 جنوری تک ملتوی کردی گئی، نیب آئندہ سماعت پر توشہ خانہ ریفرنس میں 12 گواہان پیش کرے گا۔ اسی طرح 190ملین پاؤنڈ میں فرد جرم کیلئے 17جنوری کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔ مزید برآں بانی چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں نیب گواہان کی فہرست بھی سامنے آگئی ہے۔ فہرست کے تحت نیب توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالت میں 20 گواہان پیش کرے گا۔

نیب نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری اور ڈپٹی ملٹری سیکرٹری بھی گواہان میں شامل کرلیا ہے، ڈپٹی قونصلیٹ جنرل دبئی رحیم اللہ، توشہ خانہ کے سیکشن افسران اورپی ایم آفس کے اسسٹنٹ سیکرٹری پروٹوکول زاہد سرفراز بھی گواہان میں شامل ہیں۔ فہرست میں ایک وعدہ معاف گواہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ توشہ خانہ تحفے کا پرائیویٹ تخمینہ لگانے والے صہیب عباسی بطور وعدہ معاف گواہ پیش ہوں گے۔

دوسری جانب یاد رہے کہ احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ملزمان کو کمرہ عدالت میں چارج شیٹ پڑھ کر سنائی ۔ چارج شیٹ سننے کے بعد ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا، فرد جرم کے وقت بانی چئیرمین پی ٹی آئی اور اہلیہ بشری بی بی وکلاء کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھے ۔

عمران خان توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کی معطلی کیلئے پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرچکے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرکے دوبارہ اپیل دائر کردی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے اپیل میں استدعا کی کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کا فیصلہ معطل کیا جائے۔ ٹرائل کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔

اپنے فیصلے میں جج نے کہا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی پر الزامات ثابت ہوتے ہیں، ان پر جھوٹے اثاثے ظاہر کرنے کا الزام ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 3سال کی سزا سنائی جاتی ہے، ان کے گرفتاری کے وارنٹ نکالے جاتے ہیں اور ان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔





  اسد قیصر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا As im ی استدعا مسترد کرت...

 

اسد قیصر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا


Asim



ی استدعا مسترد کرتے ہوئے عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے 9 مئی کے توڑ پھوڑ کیس میں سابق سپیکر اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا مردان پولیس کو جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

بتایا گیا ہے کہ مردان پولیس نے گزشتہ روز ضمانت ہونے پر ایک اورکیس میں سابق سپیکر اسد قیصر کو گرفتار کیا تھا اور آج جوڈیشل مجسٹریٹ عطا الرحمان کی عدالت میں پیش کیاگیا جہاں پولیس کاکہنا تھا کہ 9مئی کے توڑ پھوڑ کے واقعات میں اسد قیصرکیخلاف مقدمہ درج ہے، جس کی تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

خیال رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے، اسد قیصر کو ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی کے بعد فوری دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے اسد قیصر کو ڈسٹرکٹ جیل مردان کے احاطے سے گرفتار کیا، جس کے بعد پولیس اسد قیصر کو تھانہ سٹی لے گئی۔

قبل ازیں مردان کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواستِ ضمانت منظورکرکے رہائی کا حکم جاری کیا تھا، سیشن جج مردان محمد زیب نے اسد قیصر کی نو مئی کے مقدمے میں ضمانت منظور کی، عدالت نے حکم دیا تھا کہ اگر اسد قیصر کسی اور مقدمہ میں ملوث نہیں تو انہیں ضمانت پر رہا کر دیا جائے۔ مزید برآں پشاورہائیکورٹ نے سابق سپیکر اسد قیصر کی باربار گرفتاری پر حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ کیا مذاق ہے، ضمانت ملنے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کرتے ہیں، قانون اس پر کیا کہتا ہے یہ دیکھیں گے

Asim

پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد ال نے پی ٹی آئی رہنماء و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکیخلاف موجودہ مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار اسد قیصر کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ’ضمانت ملتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتارکر لیا جاتا ہے، پہلے سے درج مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے‘، جس پر سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ’اسد قیصر مقدمات میں نامزد ہیں اس لئے گرفتار ہوتے ہیں‘۔